سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے رکن جسٹس عدنان کریم نے اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں احتساب عدالت نے مسترد کی تھیں۔
درخواست گزار کے وکلاء کا کہنا ہے کہ نیب ملزمان کا کردار واضح کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پر 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو ریفرنس کے فیصلے سے روک رکھا ہے۔