• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے میں سونے کی کان دھنسنے سے 6 کان کن ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افریقی ملک زمبابوے میں سونے کی کان دھنسنے سے 6 کان کن ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد کان میں سے 13 کان کن باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم 15 کان کنوں کے کان میں ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے

حکام نے مزید کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فی الوقت حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید