متحدہ عرب امارات کی حکومت نے امارات کیلئے نوکری کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کیلئے نوکری کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، جعلی نوکریوں کی آفر دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاوئنٹس بند کیے ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق حکومتی لائسنس کے بغیر ملازمین کی بھرتی کی تشہیر غیر قانونی ہے۔ جعلی اشتہارات چلانے پر 20 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جعلی اشتہارات پر 6 ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔