ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کیلیے مشاورت جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مثبت رہے ہیں، بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ آئندہ مراحل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔