• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر، جنرل سیکریٹری کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم  نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری اپنے عہدوں پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

عدالت عالیہ نے فریقین کو 29 نومبر کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق معطلی کا 8 ستمبر کا نوٹیفکیشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار کو کبھی بھی انکوائری میں میں شامل نہیں کیا گیا، درخواست گزار کو کبھی سنا ہی نہیں گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید