کرکٹ ورلڈکپ 2023 سے قبل وارم اپ میچز میں مزید دو مقابلے بارش کی نذر ہوگئے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھرووننتھاپورم میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا وارم اپ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔
23 اوورز فی اننگز تک محدود رہنے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔
اسٹیو اسمتھ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، کیمرون گرین نے 34 اور ایلکس کیری نے 28 رنز بنائے جبکہ مچل اسٹارک 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے بیٹر ابتدا میں اسی وقت مشکلات کا شکار ہوگئے تھے جب مچل اسٹارک نے ہیٹ ٹرک کی۔
انہوں نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند جبکہ اگلے اوور کی پہلی گیند پر ایک ڈچ کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
بارش کے باعث میچ ختم کیے جانے سے قبل نیدرلینڈز کی ٹیم نے 15ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے تھے۔
ڈچ ٹیم کی جانب سے کولن ایکرمین 31 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
دوسری جانب انگلینڈ اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ بھی بارش کی نذر ہوا اور جہاں ٹاس تو ہوگیا مگر میدان میں بغیر کسی ایکشن کے ختم کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اب تک 5 وارم اپ میچز میں سے صرف دو کے ہی نتائج آسکے ہیں۔