• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 346 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 346رنز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئی۔محمد رضوان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔نیوزی لینڈ نے پاکستانی بولنگ کے خلاف ہدف چھ اوورز قبل پورا کرکے خطرے کی گھنٹے بجادی۔شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے میچ میں بولنگ نہیں کی۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم دیگر بولروں کو پریکٹس میچ میں موقع دینا چاہتے تھے۔منگل کو پاکستان کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ہفتے کو پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں مکمل آرام کیا۔راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی5وکٹوں سے شکست دے دی اور 38گیند پہلے ہدف حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کا346رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا97رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کے اسامہ میر نے 2وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مقررہ اوورز میں345رنز کا ہدف دیا۔محمد رضوان 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم نے 80اور سعود شکیل نے75رنز کی اننگز کھیلی۔

اسپورٹس سے مزید