• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، احمد آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت 30 فیصد بڑھ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکے کے باعث احمد آباد ائیرپورٹ پر پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ میں شوبز شخصیات سمیت بزنس ٹائیکونز اور اہم سیاستدانوں کی آمد متوقع ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد آباد ائیرپورٹ پر 43 ائیر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے جبکہ 2022 کے گجرات انتخابات میں 79 چارٹرڈ ائیر کرافٹس کو پارک کیا گیا تھا۔دوسری جانب احمد آباد ائیرپورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈول ہیں۔

اسپورٹس سے مزید