• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان

نئی دہلی (جنگ نیوز ) سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں ۔ اس سال کے آغاز میں شیکھر دھون اور سوفی شائن کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی تھی۔
اسپورٹس سے مزید