کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی پیڈل چیمپئن شپ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگی۔ البتہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسے نام نہاد قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ پیڈل سے متعلق کوئی بھی فیڈریشن پی ایس بی سے رجسٹرڈ نہیں۔ پاکستان کے نام کو ذاتی اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا سنگین خلاف ورزی ہوگی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ اس طرح ایک اور فیڈریشن کے ساتھ پی ایس بی کا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ پیڈل فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 66مرد اور26 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن، انٹرنیشنل اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے۔