کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر19ورلڈ کپ سے قبل امریکا کے خلاف وارم اپ میچ میںآل راؤنڈ کار کردگی دکھانے والے پاکستانی کھلاڑی احمد حسین نے کہا ہے کہ جب بیٹنگ کرنے آیا تو دو وکٹیں گر چکی تھیں، اس لیے میں نے حالات کے مطابق بیٹنگ کی،ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ہم سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرامید ہیں ۔