• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد صلاح کا نیا ریکارڈمیسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (جنگ نیوز) مصر کے فٹبالر محمد صلاح نے تاریخی سنگِ میل عبور کر کے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ اس وقت افریقہ کپ آف نیشنز (اے ایف کون) میں مصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں آئیوری کوسٹ کے خلاف فتح دلاکر ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صلاح نے ایک گول اسکور کیا، جس کے بعد مصر کیلئے ان کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد100ہو گئی ۔ انہوں نے مصر کیلئے 111میچز میں65گول اسکور کیے اور 35 اسسٹ فراہم کیے ۔
اسپورٹس سے مزید