ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گیا ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر شاہد اسحاق سے 50 ہزار نقدی چھین لی۔شاہ رکن عالم کے علاقہ سے فرحان اور سیتل ماڑی کے علاقہ سے جاوید کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے ماجد کئ چار بکریاں چوری ہو گئیں ۔دولت گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے عارف سے موبائل فون چھین لیا۔تھانہ کینٹ علاقہ سے اعظم کا موبائل فون چوری ہو گیا۔تھانہ چہلیک کے علاقہ سے عمیر کا موبائل فون چوری ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے عامر بی زیڈ کے علاقہ سے سرفراز کئ کار چوری ہوگئی۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے علی کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد منیر کے گھر سے نقدی و بکریاں چوری کرکے لے گئے۔