• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: 2024ء کے ابتدائی بجٹ کا اعلان

ریاض میں سعودی وزارت خزانہ کے ہیڈکوارٹر کا مرکزی دروازہ— فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
ریاض میں سعودی وزارت خزانہ کے ہیڈکوارٹر کا مرکزی دروازہ— فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2024ء کے ابتدائی بجٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق1.251 کھرب ریال کے اخراجات جبکہ 1.172 کھرب ریال آمدنی ہو گی۔

سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ بجٹ میں 79 ارب ریال کا خسارہ بھی شامل ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہو گا جس میں ترقیاتی امور پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں بڑے منصوبوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید