پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق یہ شیڈول ٹیلی کام آپریٹرز اور بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا موقع فراہم کرے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے 5G اسپیکٹرم انفارمیشن میمورنڈم کامطالعہ کریں۔