وفاقی وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پولیٹیکل اکانومی اصل مسئلہ ہے، حکومت 5 سال میں کسٹمز ڈیوٹی کم کر دے گی۔
لاہور میں تھنک فیسٹ کے آخری روز ’گروتھ اور پاکستان میں غریب کیوں‘ کے سیشن سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوں تو استحکام نہیں آتا، جب دفاع کے لیے خرچ نکالتے ہیں تو قرض لینا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیرِ مملکت نے کہا کہ پنجاب دوسرے صوبوں سے بہتر ترقی کر رہا ہے، پولیٹیکل اکانومی اصل مسئلہ ہے، تعلیم میں بہتری اور آبادی پر کنٹرول کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اصلاحات کے لیے پُرعزم ہے، جس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔