• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز

خیبر پختونخوا میں کل سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ 

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 2 مرحلوں میں شروع کی جا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم میں 74 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شروع ہوگا، انسداد پولیو مہم کےلیے 34 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

صحت سے مزید