• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: آشوب چشم کے 9 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے 9401 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے ایک ہزار577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے1507 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملتان میں ایک روز میں 761 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں 340، رحیم یار خان میں 339، اوکاڑہ میں 306 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ لودھراں اور لاہور میں آشوب چشم کے357 کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید