ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر ضلعی امن کمیٹی و ممبر کینٹونمنٹ بورڈ یعقوب شیرا نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملتان کینٹ میں بھی چراغاں کیا گیا اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جب کہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر کینٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے۔