• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ پرفارمنس پر بڑے فیصلے ہونگے، ذکا اشرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی چیئرمین ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی، یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کےساتھ2لیگز کی اجازت ہوگی، بغیر پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم ٹرافی اسکواڈ میں کیسے آیا، یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔

اسپورٹس سے مزید