• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار، میڈل کی ایک اور امید ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کےجولین تھرو میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی امیدیں دم توڑ دی گئیں۔ اولمپئن ارشد ندیم ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کے سبب جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔ٹریننگ کے دوران تکلیف ہونے پر ان کا میڈیکل چیک اَپ ہوا ، ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی نشاندہی ہوئی ہے۔ انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا۔ پاکستانی چیف ڈی مشن نے کہا کہ ارشدنے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے تکلیف میں تھے۔ پیرس اولمپکس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ارشد ندیم نے کہا ہے انجری کھیل کا حصہ ہے، میرے لئے دعا کریں کہ آنے والے گیمز کی تیاری کروں اور میڈل جیتوں۔

اسپورٹس سے مزید