• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہ کرنیکا فیصلہ، منتظمین کا اعلان سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم منسوخی کے حوالے سے آئی سی سی یا بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو پاکستان اور نیدر لینڈ کا میچ ہوگا اس لئے فوٹو شوٹ کے علاوہ بابر اعظم کسی اور تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ جمعرات 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا تاہم اس سے قبل افتتاحی تقریب بھی ہونا تھی جس میں ممتاز گلوکارہ آشا بھوسلے، شریا گھوشال ، اریجیت سنگھ اور شنکر مہادیون نے بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے تھے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید