ملتان (سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران)ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثوں کے دوران 4افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق ملتان میں دنیا پور روڈ 18کسیّ پر ایک تیز رفتار ٹریلر سٹرک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیاجس سے ٹریلر کے نیچے سویا 45سالہ شخص خالد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاایک اور حادثہ ہیڈ محمد والہ پر بھی پیش آیا جس میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئےاس حادثہ میں شہری فیضان اور دو خواتین مہرین اور نورین زخمی ہو گئےجنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےعلاوہ ازیں دھنوٹ کے قریب تیز رفتار کوچ جو کہ لاہور سے بہاولپور جا رہی تھی نے ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے دھنوٹ کے رہائشی سائیکل سوار محمد شریف کوکچل دیااور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا حادثے کے فوراً بعد بس بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس ڈرائیور اور متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے دریں اثنا تونسہ روڈ ڈیرہ غازیخان چونگی نمبر 1کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں عبدالمجیدولد نبی بخش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سجاد حسین اور عبدالحمید شدید زخمی ہو گئےقومی شاہراہ پل بوبرا چنی گوٹھ کے قریب کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹول بکس میں سویا ہوا سیکنڈ ڈرائیور لقمان سکنہ مردان نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا ادھر کوٹ ادو شہر میں6سالہ علیان اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ چھت سے گزرنے والی الیون کے وی کی تاروں کو چھونے سے شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیاہے۔