• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی شادی کی نئی تصاویر، جیسے چاند اُترا ہو زمین پر

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی ان کے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ہمراہ شادی کی خبر سامنے آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے بھی مداحوں کا جی نہ بھرا، اب اداکارہ نے اپنے پرستاروں کے لیے خود اپنی شادی کی خصوصی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں۔

ان تصاویر کو فیشن فوٹو گرافر شہباز شازی نے انتہائی خوبصورت انداز میں عکس بند کیا ہے کہ ڈھلتی شام، وادی کے بیچ ماہرہ خان اور ان کے عقب سے جھانکتی سُنہری روشنی کہ جیسے گمان ہو چاند اُترا ہو زمین پر۔

ان تصاویر میں اداکارہ کے عروسی انداز اور جوڑے کی خوبصورتی دیدنی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اپنی اور اپنے ہمسفر کی خوبصورت تصویر شیئر کر کے کیپشن میں ’بسمہ اللّٰہ‘ اور ’الحمداللّٰہ‘ لکھا تھا۔

انہوں نے شادی کی تقریب کے یاد گار لمحات پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس کے ایک منظر میں انہیں اپنے بھائی اور بیٹے کا ہاتھ تھامے اسٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ چند مناظر میں انہیں اپنے بیٹے کے ہمراہ خوشی و غمی کے لمحات بانٹتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر سلیم کریم کو شہزادہ سلیم سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میرا شہزادہ سلیم‘۔

شادی کی پُر وقار و مختصر تقریب مری کے قریب واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صرف عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ماہرہ خان کو ساتھی فنکاروں اور پُرستاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید