• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا: اسحاق ڈار

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات---فائل فوٹو
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات---فائل فوٹو 

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں میں ملک کی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے بانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان شاء اللّٰہ 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

نگراں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسحاق ڈار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود معیشت کو گرداب سے نکالا تھا، اسحاق ڈار نے ہر مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سنبھالا اور صحیح ڈگر پر ڈالا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی نوازشریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ گواہ ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی، ملک میں موٹرویز، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔

قومی خبریں سے مزید