سینئر اسکول فار بوائز لاہور کے طلباء سمیت فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلباء نے کہا ہے کہ یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب تھا، منظم سازش کے تحت تخریب کاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند اور آلۂ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
طلباء نے شر پسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔