وفاقی وزارت تعلیم نے شعبہ حیوانیات کی پروفیسر روبینہ مشتاق کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔
پروفیسر روبینہ مشتاق کی تقرری ڈاکٹر ضیاء کو سبکدوش کرنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
ڈاکٹر روبینہ کو پرو چانسلر و وفاقی وزیر تعلیم کی ہدایت پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔