• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈاکٹر نے مریض بچے کی جان بچانے کیلئے اپنا بون میرو عطیہ کر دیا

ڈاکٹر علی السامرہ، بون میرو عطیہ کرنے کے بعد اسپتال میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
ڈاکٹر علی السامرہ، بون میرو عطیہ کرنے کے بعد اسپتال میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ایڈوینتھ ہیلتھ کے ساتھ منسلک ایک انٹروینشنل کارڈیالوجی اسپشلسٹ ڈاکٹر علی السامرہ نے ایک کم عمر مریض کی جان بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کردیا۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے بے لوث انسان دوستی  پر مبنی اس غیر معمولی اقدام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے مطابق جب ڈاکٹر علی السامرہ کو یہ معلوم ہوا کہ ایک بچے کو انتہائی مشکل صورتحال میں بون میرو کی فوری ضرورت ہے اور وہ امکانی طور پر اس بچے کے لیے بہترین میچ ہیں تو انہوں نے بلا ہچکچاہٹ اس کی جان بچانے کے لیے اپنا بون میرو اسے دینے کا فیصلہ کیا۔

39 سالہ ڈاکٹر علی السامرہ نے سوشل میڈیا ایپ پر موجود پیج میں کہا کہ انہیں کچھ چھوٹے موٹے سے زخم جیسی تکلیف ہے لیکن خوشی ہوگی کہ وہ بچے کی مدد کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے اپنے ایک کینسر سے نبرد آزما دوست کی مثال تھی، جس کی جان ایک ڈونر کی وجہ سے بچی۔ وہ اس عطیہ کرنے والے کے جذبے سے بہت متاثر تھے اور چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی اس پر عمل کرکے زندگیاں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے جب یہ پیغام لوگوں تک پہنچے گا تو اس سے ان میں بون میرو کے عطیے کے لیے آگہی پیدا ہوگی اور مریضوں کے لیے ڈونر پول کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ 

ڈاکٹر علی السامرہ کے اس غیر معمولی اقدام پر مبنی شیئر پوسٹ ہونے پر 45 ہزار لائیکس آئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے انسانی جذبے کو سراہا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے اپنے طبی حلف سے حقیقی طور پر وفاداری نبھائی، ایک اور نے کہا یہ بہت خوبصورت اقدام ہے، کرہ ارض پر ایسے مزید مثالوں کی ضرورت ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید