کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے نیو کراچی اسپتال کے دو گھوسٹ ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکریٹر ی صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے جمعے کو اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کے ٹیلی فون آپریٹر محمد نوید انور اور نائب قاصد نعیم حسین کو اگلے احکامات تک معطل کیا جاتا ہے ۔ معطلی کے عرصہ میں ان کا ہیڈ کوارٹر محکمہ صحت ہوگا جہاں انہیں باقاعدگی سے حاضر ہونا ہوگاجبکہ وہ اپنی تنخواہ اور الاؤنسز حاصل کر سکیں گے ۔