کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے فیصلے کے تناظر میں ادارے کی حدود میں انے والی تمام اہم سڑکوں کی اپگریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن سڑکوں کی اپگریڈیشن کی جائے گی ان میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے لے کر پرانا ایئرپورٹ اور وہاں سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جانے والی منسلک سڑکیں، شارع فیصل پر سول ایویشن افیسرز کلب سے لے کر پی ایس او پٹرول پمپ اور وہاں سے جناح ایئرپورٹ، شارع فیصل پر فلک ناز پلازہ سے سیدھی جناح ایئرپورٹ تک سڑک اور ماڈل کالونی سے جناح ایئرپورٹ جانے والی سڑکیں شامل ہیں۔