• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی واپسی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز----فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز----فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی واپسی کے اعلان سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے، کارکنوں کو نیا جذبہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نواز شریف کا مشن ہے، ان کی آمد پاکستان کی معاشی ترقی و خوش حالی کی تیاری ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چوتھی بار نواز شریف کا وزیرِ اعظم بننا پاکستان کی معاشی ترقی کا چوتھا موقع ہو گا، انہوں نے ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو سنبھالا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ کارکن جس جذبے سے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، وہ متاثر کن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید