ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے سربراہوں سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے حماس اور اسلامک جہاد کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی ہے۔
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں تنظیموں کے سربراہوں سے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔
دریں اثنا ایرانی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اور اس کے حمایتی خطے میں عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔