خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللّٰہ عرف غازی ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عظیم اللّٰہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔