گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں فرنیچر ساز فیکٹری پر آیف بی آر کے چھاپے کے دوران عملہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے مقدمہ میں کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ایف بی آر حکام نے ایک ماہ قبل گجرات میں واقع ایک فرنیچر ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا جس پر فیکٹری کے مالک عابد فاروق اور امجد فاروق سمیت 200افراد نے ایف بی آر کے عملہ کو یرغمال بنا لیا‘ جس پر تھانہ رحمانیہ میں ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مگر کوئی ملزم اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہوا‘ پولیس کے مطابق ایف بی آر حکام اور ملزمان کے درمیان صلح کی کوششیں جاری ہیں جس کی وجہ سے کسی کوگرفتا رنہیں کیا جاسکا۔