• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکاء اشرف کی سیکریٹری خارجہ سے اہم امور پر گفتگو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف اور سائرس سجاد قاضی کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور فینز کے ویزہ میں تاخیر کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے ویزا اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کی درخواست کی۔

اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی پر بھی بات کی اور بھارتی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی پر حکومت سے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید