• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جیکب آباد پہنچ گئے
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جیکب آباد پہنچ گئے

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ایک روزہ دورے پر جیکب آباد کے گاؤں آدم خان پہنور پہنچ گئے۔

ڈونلڈ بلوم نے یو ایس ایڈ کی جانب سے تعمیر کیے گئے اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں امریکی حکومت کے تعاون سے 106 اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ سندھ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا، میں چوتھی بار یہاں کا دورہ کر رہا ہوں، ہماری کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد ممکن ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت کی مدد سے ہم معیاری تعلیم فراہم کریں گے، ہمیں انتظار ہو گا کہ ہم اس اسکول کے اچھے نتائج سنیں۔

ڈونلڈ بلوم نے یہ بھی کہا کہ ان 106 اسکولوں میں 2024ء تک 80 ہزار طلباء تعلیم حاصل کریں گے، ان اسکولوں میں سائنس، کمپیوٹر کی لیبارٹریز اور لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید