سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ کے دورے کے دوران ٹراما سنٹراور مختلف میڈیکل وارڈ ز کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد فیض کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی تمام وارڈز اور او پی ڈی میں گرمی کے توڑ کیلئے ائیرکنڈیشنز اور پنکھوں چالو حالت میں رکھیں ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولتوں کے معیار کے بارے میں ان سے دریافت کیا اور ان کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم دیا ۔ بعدا ازاں انہوں نے ڈی پی او کے ہمراہ سبزی منڈی اور رمضان بازاروں کےدورے کئے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا تاکہ لوگوں کو مہنگائی اور دوکان داروں کی لوٹ مار سے بچایا جاسکے ۔