سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صفائی ستھرے ماحول کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ناصرف سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس کمپنی کو ہر ممکن وسائل مہیا کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے آپریشن میں کمی کوتاہیوں کو دور کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹی ایم اے کے مقامی حکام کو تلقین کی شہر کے تمام نالوں اور سیوریج کی صفائی کی مہم کا فوری آغاز کیا جائے اور نالوں کو نچلی سطح تک صاف کیا جائے تاکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کا فوری نکاس ممکن ہوسکے ۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی منشاءاللہ بٹ ، محمد اکرام، ڈی سی او سیالکوٹ، صدر ایوان صنعت و تجارت ، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی بھی موجود تھے ۔