• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری شروع

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن کے خلاف ایف آئی اے میں  انکوائری شروع ہو گئی   ذرائع کے مطابق ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ عبدالغفور کے خلاف ٹی اے اورلوکل خریداری کے علاوہ سرکاری ریسٹ ہاوس کے کرائے کی وصولی میں کریشن کے سلسلے میں ایف آئی اے گرجرانوالہ نے تحقیقا ت شروع کردی ہیں اور اسٹنٹ ڈائریکٹرگجرات محمد سرور کو انکوئری آفیسر مقررکیا گیا ہے جنہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ کو ریکارڈ سمیت 30جون کو طلب کیا ہے۔ 
تازہ ترین