• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قیدی نے 13 لاکھ میں پینٹنگ بیچ کر پیسے والدہ کو دیدیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سینٹرل جیل کراچی میں اغواء برائے تاوان کے الزام میں سزا یافتہ قیدی اعجاز نے اپنی پینٹنگ سے کمائے 13 لاکھ روپے میں سے 10 لاکھ روپے اپنی والدہ کو عمرے کے لیے اور 3 لاکھ روپے بہن کو شادی کے لیے دے دیے۔

اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو نے میڈیا کو بتایا کہ  سینٹرل جیل میں اغواء برائے تاوان کے سزا یافتہ قیدی نے پینٹنگ کے ذریعے کمائے 13 لاکھ روپے اپنے اہلِ خانہ کو دیے ہیں۔

قیدی اعجاز نے یہ 13 لاکھ روپے دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم میری شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے اور چاہتا ہوں کہ اس سے والدہ کی عمرہ کرنے کی خواہش پوری ہو۔

قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔

قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے یہ بھی بتایا کہ اعجاز کو اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 14 دسمبر 2013ء سے جیل میں ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید