شوگر ملز یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم ریٹ پر چینی بیچنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی خریدنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم پنجاب حکومت کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی خریدنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کم ریٹ پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی کی فراہمی کے لیے کوششیں کیں لیکن ابھی تک چینی خریداری کے معاملات طے نہیں پائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت شوگر ملز سے چینی خرید کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو دلوانا چاہتی تھی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی مدد سے شوگر ملز سے 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا ارادہ تھا اور 140روپے فی کلو پر چینی خریداری کی بات چل رہی تھی۔