• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ٹی وی کے اینکر کے سابق نائب اسرائیلی وزیر سے سخت سوالات

اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایلن
اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایلن

عرب ٹی وی کے اینکر نے سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات پوچھ لیے۔

سابق اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس کے سرینڈر کرنے پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دیں گے، غزہ کے شہریوں کیلئے انسانی راہداری چاہتے ہیں۔

انسانی راہداری کے بیان پر اینکر نے سابق اسرائیلی وزیر کو ٹوکا اور کہا کہ صرف 'رفاہ بارڈر کے ذریعے'۔

اس پر سابق اسرائیلی وزیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل، وہ اور کہاں جائیں گے؟

ڈینی ایلن کے مسکرانے پر اینکر نے انہیں پھر ٹوکا اور کہا بصد احترام مسکرائیں نہیں، ایک طرف اسرائیل غزہ کے شہریوں پر بمباری کرنے کے ساتھ انہیں بچانے کا بیان دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید