• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شام دسانی کے مطابق غزہ کی پٹی کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ملبے تلے کتنی لاشیں دبی ہیں ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں شہریوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان کا غزہ کی صورتحال پر مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے کے 14 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا روزانہ جنگی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ 

 اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کو شہریوں، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور بلا امتیاز فضائی بمباری سے روکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید