لاہور ہائی کورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر کی گئی انٹرا کورٹ درخواست کو اٹارنی جنرل آفس سے کسی کے پیش نہ ہونے پر انتظار میں رکھ لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا۔
دورانِ سماعت انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، سنگل بینچ نے درست حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔
بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے کسی کے پیش نہ ہونے پر کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔
یاد رہے کہ فرح شہزادی کے بچوں ایمان اقبال اور فراز اقبال نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔