امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز میں رینجرز کو تعینات کیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، کراچی میں 10 جگہوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کا وتیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے، ووٹر لسٹوں میں جعلی ووٹرز کو شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی یو سی7 میں 2 ہزار 80 ایسے ووٹرز ہیں جن کو شامل کیا گیا، بلدیاتی قانون 2017ء کے مطابق ووٹر کا کوئی ایک پتہ ہونا چاہیے۔
منعم ظفر نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے آبادی سے دور پولنگ بوتھ بنائے گئے، ہم نےالیکشن کمیشن کو دھاندلی سے متعلق ثبوت اور خطوط لکھے ہیں۔