• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 150 روپے میں پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہو جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر اسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 135.27 روپے فی کلو کے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید