• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی پاکستان میں پیٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سامایہ کاری کرے گی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ چین میں پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چینی کمپنی یونائیٹڈ انرجی گروپ پاکستان میں پیٹرولیم کی صنعت میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گی۔


 دستخط کی تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی موجود تھے۔

 ریفائنری سے حاصل ہونے والا پیٹرول اورڈیزل مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، چینی کمپنی کے ساتھ 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کا بتانا تھا کہ پاک چین دو طرفہ سرمایہ کاری و تجارت بڑھانے کا معاہدہ ہوا۔

یہ معاہدہ وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز کے دورۂ چین کے دوران ہوا۔

تجارتی خبریں سے مزید