• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں مصر کی سرحد سے آنے والی انسانی امداد میں رکاوٹ نہ بننے کی یقین دہانی کرا دی۔

اسرائیل کی جانب غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر جاری حملوں کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مصر کے راستے سے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے۔ 

اسرائیل کا کہنا ہے کہ مصر سے کھانا، پانی اور ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ مصر سے آنے والی امداد صرف جنوبی غزہ تک جانی چاہیے۔

اسرائیل کا مزید کہنا تھا کہ مصر سے غزہ آنے والی امداد حماس کے ہاتھوں میں نہیں جانی چاہیے۔ 

اسرائیل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک امداد کی بندش برقرار رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید