• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ٹرول کریں لیکن فیملی کو نشانہ نہ بنائیں، راج کندرا

بھارتی بزنس مین اور اداکار راج کندرا اپنی جیل کی زندگی پر مبنی فلم ’یو ٹی 69‘ کے ٹریلر لانچ پر جذباتی ہوگئے۔

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور فحش مواد تیار کرنے کے الزام گرفتار ہونے والے راج کندرا نے بطور اداکار نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ممئی میں فلم ’یو ٹی 69‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر راج کندرا جذباتی ہوگئے اور کہا کہ مجھے ٹرول کریں لیکن میری فیملی کو نشانہ نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا کہ آپ نے کوئی گناہ بھی نہیں کیا اور پھر آپ ایسی صورتحال کا شکار بن جائیں۔

راج کندرا کا کہنا تھا کہ مجھے کہیں جو بھی کہنا ہے، میری بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد کی طرف مت جائیں، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔

فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتاری کے بعد راج کندرا نے جیل تجربات پر مبنی فلم بنائی ہے، جس کےذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

فلم کی کہانی گرفتاری کے بعد اُن کی فیملی کو نشانہ بنانے اور جیل ٹرائل پر مبنی ہے، راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید