ورلڈ کپ کرکٹ میں آج بھارت کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا، میگا ایونٹ میں ہوم ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر پر ہے جبکہ بنگلا دیش کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔
ورلڈ کپ کا 17واں میچ میزبان بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان پونے میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں بھارت کی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جس نے آسٹریلیا، پاکستان اور افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان کو تو ہرایا ہے لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اپنے تمام 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے، بھارت کے 3 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقا اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔
انگلینڈ، بنگلا دیش، آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور افغانستان نے ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔